نجکاری کمیشن چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے نجکاری امور معطل رہے ہیں‘ 3سالوں کے دوران سیکرٹری نجکاری ڈویژن نے 9 دورے کئے ہیں ،اس پر 8 لاکھ 62 ہزار 290 روپے خرچ ہوئے

وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیزکا سینیٹ میں سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب

منگل 19 ستمبر 2017 23:05

نجکاری کمیشن چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے نجکاری امور معطل رہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نجکاری کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے نجکاری کے امور کچھ عرصہ معطل رہے ہیں‘ تین سالوں کے دوران سیکرٹری نجکاری ڈویژن نے 9 دورے کئے ہیں جن پر 8 لاکھ 62 ہزار 290 روپے خرچ ہوئے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران سیکرٹری نجکاری احمد نواز سکھیرا نے مختلف ممالک کے نو دورے کئے ہیں۔ آئی ایم ایف اجلاس کے باعث ایک دورہ منسوخ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :