فاٹا سیکرٹریٹ کے افسران کے لنڈ یکوتل کے مختلف سکولوں پر اچانک چھاپے

منگل 19 ستمبر 2017 23:04

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) فاٹا سیکرٹریٹ کے افسران نے خیبر ایجنسی لنڈ یکوتل کے مختلف سکولوں پر اچانک چھاپوں کے دوران طلبہ،اساتذہ اور کلاس فور ملازمین کی حاضری چیک کی،مسائل سنے اور طلبہ کا تعلیمی جائزہ لیا،افسران نے مجموعی طور سکولوں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا تفصیلات کے مطابق منگل کے دن فاٹا سیکرٹریٹ کے مانیٹرنگ افسران نے عزیزاللہ جان کی سربراہی میں ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سجاد خان کی ہدایت پر لنڈ یکوتل کے پرائمری،مڈل اور ہائی سرکاری سکولوں پر اچانک چھاپے مارے،اور ہر سکول میں اساتذہ کی حاضری چیک کی طلبہ کی تعلیمی حالت کاجائزہ لیا۔

گورنر خیبر پختونخوا اور فاٹا سیکرٹریٹ کی جانب سے فاٹا میں سکولوں کی حالت بہتر بنانے اور تعلیمی شرح میں اضافے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں فاٹا سیکرٹریٹ اور گورنر ہاوس کے افسران وقتاً فوقتاً سکولوں پر چھاپے ماررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مانیٹرنگ ٹیم کے ساتھ ایجنسی ایجوکیشن افس سے اسسٹنٹ ایجنسی ایجوکیشن افیسر ز سلیم خان اور خلیل خان افریدی بھی موجود تھے مانیٹرنگ افیسر عزیزاللہ جان نے لنڈ یکوتل کے سکولوں کی حالت مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیدی اور سکولوں میں اساتذہ کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :