اضاخیل میں اندھے قتل کیس کا ڈراپ سین،ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

منگل 19 ستمبر 2017 23:04

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) اضاخیل پولیس نے اضاخیل اندھے قتل کا کیس معمہ حل کردیا۔ ملزمان آلہ قتل موبائل فون سمیت گرفتارکر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نسیم ولد عبد الاحد سکنہ افعانستان حال اضاخیل بالا نے اضاخیل پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ ہمارئے بھائی قدیم ولد عبدالاحد سکنہ افعانستان حال آضاخیل بالا کو نہ معلوم ملزمان نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے ۔

اور اس کی لاش جس کی لاش آضاخیل کے حدود میں پڑی ہے ۔ مدعی کی رپورٹ پر ڈی پی او نوشہرہ واحد محمود نے ڈی ایس پی پبی لقمان خان اور ایس ایچ او اضاخیل فیاض خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔تفتیشی ٹیم نے ڈیجیٹل انوسٹی گیشن کے زریعے اضاخیل کے علاقہ سٹی کے حدودمیں انڈیا کالونی میں ایک خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان شاہ سوار ولد محمد رحمان سکنہ اضاخیل بالا،سلیمان ولد زر بخت سکنہ آضاخیل بالا کو گرفتار کرلیا ملزمان سے ابتدائی تفتیش کرنے پر ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اقرار کیا کہ ہم عرصہ دراز سے منشیات کے عادی ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارے پاس منشیات کے لیے رقم نہ ہونے پر کسی کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا ۔ مقتول سے روپے اور موبائل لوٹنے کے دوران مقتول کو مذاہمت کرنے پر بے دریغ فائرنگ کرتے ہوئے بھون ڈالا۔ملزمان کی نشان دہی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مقتول سے چھینے گئے موبائل فون برآمد بھی برامد کرلیے گئے

متعلقہ عنوان :