کوئٹہ ،جناح روڈ پر مشکوک گاڑی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ طلب، کلیئر قراردیکر روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

منگل 19 ستمبر 2017 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر مشکوک گاڑی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے جناح روڈ پر سلیم کمپلیکس کے قریب ایک گاڑی مشکوک حالت میں پائی گئی جس پر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ نے چیک کرنے کے گاڑی کو کلیئر قراردیا اور روڈ کو ٹریفک کو کھول دیا گیا ۔