سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر 22 ستمبر کو روہنگیا مسلمانوں کیساتھ یوم یکجہتی منایا جائیگا

منگل 19 ستمبر 2017 22:57

سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر 22 ستمبر کو روہنگیا مسلمانوں کیساتھ یوم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر 22 ستمبر کو ملک بھر میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ یوم یکجہتی منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یوم یکجہتی کے موقع پر برما حکومت اور عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی اور حکومت پاکستان کی طرف سے برما کے سفیر کو ملک بدر نہ کرنے پر ملک گیر احتجاج ہوگا ۔ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے جلسے ،جلوس ،ریلیاں اور سیمینارز ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :