این اے 120 میں ن لیگ کی حمایت کرنے والے پروفیسر ساجد میر نے کلثوم نواز کو وزیراعظم بنانے کی مخالفت کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 19 ستمبر 2017 20:45

این اے 120 میں ن لیگ کی حمایت کرنے والے پروفیسر ساجد میر نے کلثوم نواز ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19ستمبر2017ء) این اے 120 میں ن لیگ کی حمایت کرنے والے پروفیسر ساجد میر نے کلثوم نواز کو وزیراعظم بنانے کی مخالفت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 120 ضمنی الیکشن میں فتح حاصل کرنے والی نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو شاہد خاقان عباسی کی جگہ نیا وزیراعظم بنانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے این اے 120 میں ن لیگ کی حمایت کرنے والے پروفیسر ساجد میر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ پروفیسر ساجد میر نے کلثوم نواز کو وزیراعظم بنانے کی مخالفت کی ہے۔ پروفیسر ساجد میر کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو وزیراعظم بنایا گیا تو ہم اسکی مخالفت کریں گے۔ شریعت میں عورت کی حکمرانی کا کوئی تصور نہیں لہذا دین پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔