وزیرداخلہ احسن اقبال سے سعودی سفیر کی ملاقات

دوطرفہ اموراورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال

منگل 19 ستمبر 2017 22:56

وزیرداخلہ احسن اقبال سے سعودی سفیر کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) وزیرداخلہ احسن اقبال سے سعودی عرب کے سفیرنواف سعیدالمالکی کی ملاقات ،ملاقات میں دوطرفہ اموراورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔منگل کے روزوزیرداخلہ احسن اقبال سے سعودی عرب کے سفیرنواف سعیدالمالکی نے ملاقات کی ۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے تعلقات مذہبی اورثقافتی بنیادوں پرقائم ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوںممالک کے اقتصادی شعبے میں ترقی ،تعلقات مستحکم بناناوقت کی اہم ضرورت ہے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ انتہاء پسندی مسلم دنیاکے لئے چیلنج ہے ،جسے مل کرشکست دیناہے ،پاکستان اورسعودی عرب خطے میں امن کیلئے کرداراداکرتے رہیں گے ۔اس موقع پرسعودی عرب کے سفیرنواف سعیدالمالکی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکوسراہا،سعودی سفیرنے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری مسلم امہ کیلئے سودمندثابت ہوگا۔