نیب کے سامنے پیشی یا عدم پیشی کا فیصلہ مریم نواز نہیں بلکہ نواز شریف کی قانونی ٹیم کرے گی: ن لیگ کے سینیٹر عبدالقیوم

muhammad ali محمد علی منگل 19 ستمبر 2017 20:33

نیب کے سامنے پیشی یا عدم پیشی کا فیصلہ مریم نواز نہیں بلکہ نواز شریف ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19ستمبر2017ء) ن لیگ کے سینیٹر عبدالقیوم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیب کے سامنے پیشی یا عدم پیشی کا فیصلہ مریم نواز نہیں بلکہ نواز شریف کی قانونی ٹیم کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے پاناما کیس فیصلے کی مطابق نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنسز کے حوالے سے شریف خاندان کے افراد کو آج احتساب عدالت میں پیش ہونا تھا۔

احتساب عدالت میں ریفرنسز کی آج پہلی پیشی تھی۔ نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں کو پیشی کیلئے اطلاع بھی دی جا چکی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم اس کے باوجود ان کی جانب سے نیب میں عدم پیشی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے مریم نواز نے بھی اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ نواز شریف احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ اب اس حوالے سے ن لیگ کے سینیٹر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ردعمل دیا گیا ہے۔ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ نیب کے سامنے پیشی یا عدم پیشی کا فیصلہ مریم نواز نہیں بلکہ نواز شریف کی قانونی ٹیم کرے گی۔ قانونی ٹیم کے فیصلے کے مطابق ہی نواز شریف نیب میں پیش ہونے کا نہ ہونے کا فیصلہ کریں گے۔