پشاور ،آئی سی ایم ایس نیشنل ویمنز سکواش چیمپئن شپ کا مین رائونڈ آکل سے شروع ہوگا

منگل 19 ستمبر 2017 22:47

پشاور ،آئی سی ایم ایس نیشنل ویمنز سکواش چیمپئن شپ کا مین رائونڈ آکل ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) آئی سی ایم ایس نیشنل ویمنز سکواش چیمپئن شپ کا مین رائونڈ کل سے شروع ہوگا،کوالیفائنگ رائونڈ کا پشاور میں آغاز‘‘ پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں ہونیوالے مقابلوں کے موقع پر او سی یونٹ کے ائرکموڈور سرفراز مہمان خصوصی تھے جنہوں نے باقاعدہ طور پر کوالیفائنگ مقابلوں کا افتتاح کیا‘ ان کے ہمراہ سابق برٹش چیمپئن اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان ‘ چیف ریفری و آرگنائزر منور زمان ‘عبدالرئوف ‘کوچز اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بہترین32 سکواش پلیئرز شرکت کررہی ہیں گزشتہ روز ہونیوالے میچوں میں واپڈا کی کومل نے پنجاب کی طیبہ عباس کو گیارہ پانچ ‘گیارہ ایک اور گیارہ چار سے شکست دی ‘کے پی کی زینب نے ایس این جی پی ایل کی نور الہدیٰ کو گیارہ صفر ‘ گیارہ صفر اور گیارہ صفر سے شکست دی ‘کے پی کی حراء عقیل نے پنجاب کی عنیزہ نثار کو گیارہ پانچ ‘گیارہ آٹھ اور گیارہ چھ سے شکست دی ‘زیڈ ٹی بی ایل کی حبیبہ خان نے کے پی کی کلثوم کو گیارہ پانچ ‘گیارہ چار اور گیارہ پانچ سے ہرا دیا ‘ایس این جی پی ایل کی نور العین نے کے پی کی ثناء کو گیارہ تین ‘گیارہ سات اور گیار ہ دو سے شکست دی‘کے پی کی لائبہ اعجاز نے کے پی کی ہی مائرہ کو گیارہ سات ‘گیارہ چھ اور گیارہ چار سے ہرایا ‘کے پی کی کائنات نے کے پی کی ایمان کو گیارہ تین ‘گیارہ پانچ اور گیارہ صفر سے شکست دی جبکہ پی آئی اے کی آمنہ فیاض نے کے پی کی زہریٰ کو گیارہ دو ‘گیارہ چھ اور گیارہ دو سے شکست دے کر مین رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا مین رائونڈ آج سے شروع ہورہا ہے جبکہ فائنل 23 ستمبر کو منعقد ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :