انسداد دہشت گردی سیل کی لیاقت آباد میں کارروائی ،فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 19 ستمبر 2017 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی سیل نے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نوید احمد خواجہ کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس پارٹی نے انسپکٹر چوہدری غلام صفدر کی سربراہی میں لیاقت آباد کے علاقے بندھانی کالونی قباء مسجد لیاقت آباد کراچی کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دو خطرناک ٹارگٹ کلرز محمد عبداللہ ولد ماجد جمیل اور عدنان احمد ولد احمد علی کو گرفتار کیا ، جن کے قبضے سے 3 نائن ایم ایم پستول ، 15 گولیاں اور موٹر سائیکل نمبر KGF-0313 میکر سپر پاور برآمد کی ۔

دوران انٹروگیشن ملزمان نے انکشافات کیے ہیں کہ وہ قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں اور مخالف فرقہ کے لوگوں کی ٹارگٹ کیا اور محرم الحرام میں مزید مخالف فرقہ کے لوگوں کو ٹارگٹ کرنا تھا ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ، جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :