وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن توانائی کی بین الاقوامی کمپنی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات،توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
توانائی کے متعدد منصوبوں کو برق رفتاری کیساتھ مکمل کیا گیا ہے، جس کے باعث ہزاروں میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی ہے گیس کی بنیادپر3600 میگا واٹ کے پاورپلانٹس ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے ہیں:شہبازشریف محنت اورجہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، گیس پاور منصوبوں میں 168ارب روپے بچائے گئے ہیں پنجاب حکومت نے توانائی کی مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر 1200میگا وا ٹ کا نیا گیس پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے
منگل 19 ستمبر 2017 22:36
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پر انتہائی محنت کے ساتھ کام کیا گیا ہے - حکومت نے روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے بھی توانائی منصوبوں کو مکمل کیا ہے اورتوانائی کے منصوبے نہایت شفاف انداز سے مکمل کئے گئے ہیںاور ان منصوبوں کی تکمیل سے گزشتہ کئی برسوں سے ملک پر چھائے اندھیرے ختم ہو رہے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ گیس کی بنیادپر3600 میگا واٹ کے پاورپلانٹس ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے ہیں- پنجاب حکومت نے توانائی کی مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر 1200میگا وا ٹ کا نیا گیس پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اورگیس سے بجلی کے حصول کے منصوبوں سے عوام کو بجلی سستی ملے گی-انہوںنے کہا کہ توانائی منصوبوں پر کام کرنے کے حوالے سے محنت ،امانت ،دیانت اورجہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہی-3600میگاواٹ کے گیس منصوبوں میں 168ارب روپے بچائے گئے ہیں- پاکستان کی تاریخ میں بچت کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی-توانائی منصوبے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ جرمنی کی ٹیکنالوجی پوری دنیا میں مسلمہ ہے اور ہم جرمن ٹیکنالوجی اور مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ جرمن وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کیساتھ توانائی کے شعبہ میں کام کرنے کے خواہاں ہیںاوروزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم انتہائی لگن اور عزم سے کام کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں پنجاب حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔ہمیں پنجاب حکومت کے ساتھ توانائی کے شعبہ میں تعاون پر خوشی ہو گی- جرمن وفد کی قیادت کمپنی کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر برائے مشرق وسطیٰ و نارتھ افریقہ جین کلاڈ (Mr. Jean Claude) کر رہے تھے جبکہ کمپنی کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا، چیئرمین پنجاب تھرمل پاور کمپنی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، سیکرٹری توانائی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.