گنڈی عاشق کے قریب سرکاری گاڑی الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق

منگل 19 ستمبر 2017 22:23

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) گنڈی عاشق کے قریب آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی کی گاڑی کیمپ آفس سے نکلنے کے بعد الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ تین ملازم زخمی ہوگئے ،زخمی ملازمین کو ڈیرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی کی گاڑی ملازمین کو لیکر گنڈی عاشق کی کیمپ آفس سے درابن کیلئے جونہی نکلی اس دوران اچانک گاڑی الٹ گئی جس سے گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر ملازمین شاہد چوہدری سکنہ اوجی ڈی سی ،ریاست راجپوت آزاد کشمیر اور مولوی مبشر مامون ستی ولد راولپنڈی زخمی ہوگئے جاں بحق ڈرائیور کو درابن ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخمیوں کو ڈیرہ ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :