پاکستان روہنگیا مسلمانوں کو اپنے پاس لے جائے کیونکہ اسے مسعود اظہر کا شوق ہے،بھارتی وزیر کی ہرزہ سرائی

بھارت دراندازوں کو مزید برداشت نہیں کرسکتا اس لیے روہنگیا مسلمانوں کو ہمارا ملک چھوڑنا پڑے گا،روہنگیا غیر قانونی تارکین وطن اور بھارت کی اندرونی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،گریراج سنگھ

منگل 19 ستمبر 2017 22:29

پاکستان روہنگیا مسلمانوں کو اپنے پاس لے جائے کیونکہ اسے مسعود اظہر ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) بھارتی مرکزی وزیر گریراج سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو اپنے پاس لے جائے کیونکہ اسے جیش محمد ک سربراہ مولانا مسعود اظہر کا شوق ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی وزیر گریراج سنگھ کا ایک بیان میں سرحد پار دراندازی کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھاکہ بھارت دراندازوں کو مزید برداشت نہیں کرسکتا اس لیے روہنگیا مسلمانوں کو ہمارا ملک چھوڑنا پڑے گا۔روہنگیا غیر قانونی تارکین وطن اور بھارت کی اندرونی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔انسانیت قانون سے اوپر نہیں ہے ۔