پرویز مشرف کی ر وح ملک میں بھٹک رہی ہے جس کے کہنے پر کبھی دھرنے،کبھی لاک ڈاؤن ہوتے ہیں، طلال چوہدری

ن لیگ جمہوری پارٹی ہے جس کے لیڈر نواز شریف ہیں، مائنس ون کی کوشش کے باوجود ون پلس ہو گیا، میڈیا سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 22:01

پرویز مشرف کی ر وح ملک میں بھٹک رہی ہے جس کے کہنے پر کبھی دھرنے،کبھی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی ر وح ملک میں بھٹک رہی ہے جس کے کہنے پر کبھی دھرنے اور کبھی لاک ڈاؤن ہوتے ہیں۔ ن لیگ جمہوری پارٹی ہے جس کے لیڈر نواز شریف ہیں، مائنس ون کی کوشش کے باوجود ون پلس ہو گیا۔ منگل کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف ہی ہمارے جمہوری لیڈر ہیں۔

ن لیگ جمہوری پارٹی ہے جس کے لیڈر نواز شریف ہیں۔ ہمیں سی پیک کی سزا دی گئی، ہم رکیں گے نہیں، سی پیک کا ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ملک میں سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی ر وح بھٹک رہی ہے۔ اس روح کے کہنے پر کبھی دھرنے اور کبھی لاک ڈاؤن ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

مائنس ون کی کوششوں کے باوجود ون پلس ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120کے ضمنی انتخابات کے دوران نامعلوم افراد نے ہمارے کارکنوں کو گھروں اور دفاتر سے اٹھایا ، کارکنوں کو نامعلوم افراد نے فون پر دھمکیاں بھی دیں جن لوگوں کو نامعلوم افراد نے فون پر دھمکیاں دیں وہ مسلم لیگ ن کے ذمہ دار لوگ ہیں۔

لاپتہ ہونیو الے کارکنوں کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب صوبائی سطح پر اس معاملے کی تحقیقات کرر ہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نامعلوم افراد کا خمیازہ ہم بلوچستان اور کراچی میں بھگت رہے ہیں۔ ریاستی معاملات سے نامعلوم افراد کا عمل دخل ختم ہونا چاہیئے۔۔