سال 2017ء کے دوران نیب بلوچستان کی کارکردگی شاندار رہی ہے،قمر زمان چوہدری
نیب بلوچستان قومی احتساب بیورو کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،چیئرمین نیب کا علاقائی بیورو بلوچستان کے الوداعی دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب
منگل 19 ستمبر 2017 21:59
(جاری ہے)
چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم کو نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی سال 2016ء سے کارکردگی کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
رواں سال تمام علاقائی بیوروز کی وسط مدتی کارکردگی کا اگست میںجائزہ لیا گیا جوکہ خوبیوں اور خامیوں سے آگاہی کے حوالے سے کامیاب رہا ہے اور انہیں چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم کی سفارشات کی بنیاد پر مستقبل میں ان خامیوں پر قابو پانے کی ہدایت کی گئی ہے ،ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی نے 2016ء کے دوران نیب بلوچستان کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی،انہوں نے بتایاکہ 2016ء کے دوران نیب بلوچستان کو 1128شکایات موصول ہوئیں جن کو قانون کے مطابق نمٹایا گیا نیب بلوچستان نے 223 میں سے 189 شکایات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا ہے۔ 165 انکوائریوں میں سی 107 کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ 37 انویسٹی گیشن میں سے 20 انوسٹی گیشن مکمل کی گئیں۔ نیب بلوچستان نی2016ء کے دوران بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 1615.509 ملین روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے معیاری مقداری جائزہ کے مطابق بلوچستان بیورو کی2017ء میں ایکسیلینٹ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہبلوچستان بیورو روایت ساز بیورو ہے۔ انہوں نے عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں نیب بلوچستان کی احتساب اور ایڈمنسٹریشن کے تمام شعبوں میں معیار برقرار رکھنے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کا اعلی ادارہ ہے جس کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کو قومی اور عالمی سطح کے اداروں نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب بلوچستان نیب کا اہم بیورو ہے جو نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں نیب بلوچستان شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے جہاں بدعنوانی کے خلاف جنگ کو قومی فرض کے طور پر ادا کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے بعد انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بند کئے اور کہا کہ نیب نے انسداد بدعنوانی کے شعبہ میں تعاون کیلئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس سے سی پیک کے تحت پاکستان میں شروع کئے گئے منصوبوں میں اعتماد سازی میں اضافہ ہو گا۔ اس حوالہ سے ملائیشیا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تجویز زیر غور ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.