نواز شریف کو یمن فوج نہ بھیجنے کی سزا دی گئی ہے: وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان

muhammad ali محمد علی منگل 19 ستمبر 2017 20:10

نواز شریف کو یمن فوج نہ بھیجنے کی سزا دی گئی ہے: وفاقی وزیر مشاہد اللہ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19ستمبر2017ء) مشاہد اللہ خان نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف کو یمن فوج نہ بھیجنے کی سزا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ چونکہ حکومت کی جانب سے یمن جنگ میں حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور پاکستان کی فوج وہاں نہیں بھیجی گئی تھی، اسی بات کیلئے نواز شریف کو سزا دی گئی۔

(جاری ہے)

یمن فوج نہ بھیجنے کا فیصلہ سب نے کیا تھا لیکن سزا صرف نواز شریف کو دی گئی۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی وزارت عظمی کے دور میں یمن جنگ چھڑنے کے بعد سعودی اتحاد کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ پاکستان بھی اپنی فوج سعودی اتحاد کا حصہ بناتے ہوئے یمن بھیجے۔ تاہم پاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے اس کی منظوری نہ دیے جانے کے باعث فوج کو یمن نہیں بھیجا گیا تھا جس کے باعث پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان اختلافات بھی پیدا ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :