افغانستان کیلئے ایک مہینہ پہلے دی گئی نئی پالیسی کاکوئی ٹائم ٹیبل نہیں،ٹرمپ کاانتباہ

مشرق وسطیٰ کوغیرمستحکم نہیں ہونےدیںگے،القاعدہ، حزب اللہ اور طالبان کوجڑ سے اکھاڑ دیں گے،700بلین ڈالرفوج اور دفاع پرخرچ کریں گے،دنیا کواونچائی پرلے جانا اورگراناہمارے ہاتھوں میں ہے،شمالی کوریاحکومت کرپٹ ایران قاتل ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 ستمبر 2017 20:10

افغانستان کیلئے ایک مہینہ پہلے دی گئی نئی پالیسی کاکوئی ٹائم ٹیبل نہیں،ٹرمپ ..
نیویارک(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19ستمبر2017ء ) : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کیلئے ایک مہینہ پہلے دی گئی نئی پالیسی کاکوئی ٹائم ٹیبل نہیں،شرق وسطیٰ کوغیرمستحکم نہیں ہونےدیں گے،القاعدہ، حزب اللہ اور طالبان کوجڑ سے اکھاڑ دیں گے،700بلین ڈالرفوج اور دفاع پرخرچ کریں گے،دنیا کواونچائی پرلے جانا یا پستی میں گراناہمارے ہاتھوں میں ہے،شمالی کوریاحکومت کرپٹ اورایران قاتل ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تباہی یاترقی کے ذمہ دار ہم ہیں۔مستقبل کی نسلوں کی بہتری ہمارے ہاتھوں میں ہے۔دنیا کواونچائی پرلے جانا یا پستی میں گراناہمارے ہاتھوں میں ہے۔ مضبوط اور خودمختار ملک اپنے شہریوں کوآزادی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

قانون کلچراور خودمختاری کاحترام کرناہوگا۔امریکی صدر ہونے کی حیثیت امریکی مفاد کابھرپورتحفظ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران جوہری معاہدہ دنیا کابدترین معاہدہ ہے۔ایران کودہشتگردوں کی معاونت بند کرناہوگی۔ ایران اپنے وسائل ملکی ترقی کی بجائے انتہاپسندی پرخرچ کررہاہے۔ ایران سعودی عرب اور اسرائیل کیلئے خطرہ ہے۔ایران حکومت قاتل ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شام اور عراق میں بہت کامیابیاں ملی ہیں۔شام کے مسئلے کاسیاسی حل چاہتے ہیں۔

بشارالاسد نے اپنے شہریوں پرجوہری ہتھیار استعمال کیے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے جارحانہ رویہ ترک کرنے تک تنہا کرنے کی ضرورت ہے۔ روس اور چین کا شمالی کوریا پرپابندیاں عائد کرنا خوش آئند ہے۔شمالی کوریا اپنے شہریوں کیخلاف کام کررہا ہے۔شمالی کوریا کے حکمران خود کشی کی پالیسی پرگامزن ہیں۔ اتحادیوں کی حفاظت شمالی کوریا کو تباہ کردیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کوغیرمستحکم نہیں کرنے دیں گے۔ افغانستان کیلئے ایک ماہ پہلے ایک نئی پالیسی دی ہے۔جس کاکوئی ٹائم ٹیبل نہیں صرف فوج میں تبدیلی لانی ہے۔دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کوختم کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ، حزب اللہ اور طالبان کوجڑ سے اکھاڑ دیں گے۔القاعدہ اور طالبان کی معاونت کرنے والوں کوبے نقاب کرناہوگا۔دہشتگرد دنیا کے ہر خطے میں طاقت کے ساتھ پھیل گئے ہیں۔ہم اسلامی شدت پسندی کوختم کریں گے۔