پنجاب حکومت کی عدم توجہی، دریائے چناب کے کنارے بسنے والے ہزاروں افرادمیں گلہڑکی بیماری کا انکشاف

منگل 19 ستمبر 2017 21:55

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) پنجاب حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے دریائے چناب کے کنارے بسنے والے ہزاروں افرادمیں گلہڑکی بیماری کا انکشاف ہوا ہے مریضوںکی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ محکمہ صحت کی لا علمی کی وجہ سے لوگ اس مہلک بیماری کا علاج تعویذگنڈوں اورعطائیوں سے کروانے لگے تفصیلات کے مطابق دریائے چناب کے کنارے دونوں کنارے بسنے والے ضلع چنیوٹ کے موضع سلیمان، ٹھٹھہ محمد شاہ، جامع محمدی شریف ، لودھراں ، نوشہرہ ،موضع دھونوالا ،پنڈی بیگ ، کڑیوانوالہ ،جوگیرا ، کھوڑا باقر ، بھوچڑ اور بلو شہابل کے رہائشیوں میں گلہڑ کی مرض وبائی صورت اختیار کرچکی ہے ایک سروے کے مطابق ان علاقوں میں 3ہزار سے زیادہ لوگ اس مرض کا شکار ہیں جن میں بچے ،بوڑھے ،مرد اور خواتین شامل ہیں ان علاقوں کے رہائشیوں میں حکومت کی جانب سے کیمپ نہیں لگایا گیا جس کی وجہ سے اس مرض میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ان علاقوں کے رہائشی اس بیماری سے بچائو کیلئے تعویز دھاگوں اور مقامی حکیموں سے علاج کرانے پر مجبور ہیں مقامی حکیموں اور عطایئوں سے علاج کروانے سے چنیوٹ کے علاقہ چک نمبر 127میںچالیس سے زاہد افراد میں ایڈز کا بھی انکشاف ہو چکا ہے جبکہ کے رابطہ کرنے پر محکمہ ہیلتھ کے آفیسر کا کہنا تھاآیوڈین کی کمی کے باعث گلہٹر کی بیماری پھیل رہی ہے اس بیماری کی وجہ سے مریض کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے چونکہ زیادہ تر یہ بیماری دریا کے کنارے آباد لوگوں میں موجو د ہے یہاں تعلیم کی کمی کے باعث لوگ اس بیماری کا علاج تعویز گنڈوں اور عطائیوں سے کروا رہے ہیں اگر لوگ ہسپتال میںموجود ڈاکٹر سے اس کا علاج کروائیں تو ایس ممکن نہیں کہ محکمہ ان کا علاج نہ کرئے

متعلقہ عنوان :