Live Updates

عمران خان نے آصف زرداری کو سندھ کی سب سے بڑی بیماری قرار دے دیا

منگل 19 ستمبر 2017 19:56

عمران خان نے آصف زرداری کو سندھ کی سب سے بڑی بیماری قرار دے دیا
حیدرآباد:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف علی زرداری کو قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حیدر آباد میں ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آصف علی زرداری ہی سندھ کی سب سے بڑی بیماری ہیں تاہم وہ کسی کے ذاتی دشمن نہیں ہیں وہ صرف کرپشن کے خلاف ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ لوگ یہاں سے کرپشن کرکے سارا پیسہ باہر لیجاتے ہیں اور باہر جاکر اپنے محل خریدتے ہیں۔ عمران خان نےمزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات