سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جگہ مریم نواز لیں گی ،منظور حسین وسان

منگل 19 ستمبر 2017 21:50

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جگہ مریم نواز لیں گی ،منظور حسین وسان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) پیپلز پارٹی سندھ کے سینیئررہنما اور صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان نے پیشنگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جگہ مریم نواز لیں گی،نواز لیگ کی این اے 120 پر کامیابی پر حاصل کردہ ووٹ خوش ہونے کے لیے کافی نہیں۔ وہ منگل کو اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی لڑائی نئی بات نہی،شہباز شریف وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ کسی کو برداشت نہی کرسکتے، پارٹی کو آگے لانے کی خاطر شہباز شریف مریم نواز کو پارٹی کی قیادت ملنے پر قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کسی ایک جماعت کی نہیں بلکے مشترکہ حکومت بنے گی،نواز شریف کو وطن واپسی آنے میں وقت لگے گا،کسی ایک شخص کا نھیں بلکے نواز شریف کے بعد احتساب سب کا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہوگی،سیاستدا نوں کے لیے ملک میں خطرے کی گھنٹی بجتے دیکھ رہا ہوں۔