2017ء کے دوران نیب بلوچستان کی کارکردگی شاندار رہی ہے ،ْچیئر مین نیب قمر زمان چوہدری
عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں نیب بلوچستان کی احتساب اور ایڈمنسٹریشن کے تمام شعبوں میں معیار برقرار رکھنے کو سراہا بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے ،ْاجلاس سے خطاب
منگل 19 ستمبر 2017 21:43
(جاری ہے)
چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم کو نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی سال 2016ء سے کارکردگی کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
رواں سال تمام علاقائی بیوروز کی وسط مدتی کارکردگی کا اگست میںجائزہ لیا گیا جوکہ خوبیوں اور خامیوں سے آگاہی کے حوالے سے کامیاب رہا ہے اور انہیں چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم کی سفارشات کی بنیاد پر مستقبل میں ان خامیوں پر قابو پانے کی ہدایت کی گئی ہے ،ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی نے 2016ء کے دوران نیب بلوچستان کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی،انہوں نے بتایاکہ 2016ء کے دوران نیب بلوچستان کو 1128شکایات موصول ہوئیں جن کو قانون کے مطابق نمٹایا گیا نیب بلوچستان نے 223میں سے 189 شکایات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا ہے۔ 165 انکوائریوں میں سی 107 کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ 37 انویسٹی گیشن میں سے 20 انوسٹی گیشن مکمل کی گئیں۔ نیب بلوچستان نی2016ء کے دوران بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 1615.509 ملین روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے معیاری مقداری جائزہ کے مطابق بلوچستان بیورو کی2017ء میں ایکسیلینٹ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہبلوچستان بیورو روایت ساز بیورو ہے۔ انہوں نے عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں نیب بلوچستان کی احتساب اور ایڈمنسٹریشن کے تمام شعبوں میں معیار برقرار رکھنے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کا اعلی ادارہ ہے جس کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کو قومی اور عالمی سطح کے اداروں نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب بلوچستان نیب کا اہم بیورو ہے جو نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں نیب بلوچستان شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے جہاں بدعنوانی کے خلاف جنگ کو قومی فرض کے طور پر ادا کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے بعد انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بند کئے اور کہا کہ نیب نے انسداد بدعنوانی کے شعبہ میں تعاون کیلئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس سے سی پیک کے تحت پاکستان میں شروع کئے گئے منصوبوں میں اعتماد سازی میں اضافہ ہو گا۔ اس حوالہ سے ملائیشیا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تجویز زیر غور ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
-
پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری معاملہ،حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں تنازعہ حل نہیں ہو سکا
-
ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے پنجاب بھر سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
-
ماسکو مشرقی یورپ میں امریکی اتحادی ریاستوں کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں ہے. روسی صدر
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکا کی جانب سے اظہار تشویش کرنے پر بھارت نے امریکی سفارت کار کو طلب کرلیا
-
خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 اعشاریہ98 فیصد بڑھ گیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپے99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
عمران ریاض، سمیع ابراہیم سمیت 24 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری
-
قرآن نذر آتش کرنے والا عراقی سویڈن کے رویے سے مایوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.