درختوں کی کٹائی روکنے کے لئے صوبوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان

مسلم باغ میں کرومائٹ کی کانوں میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کے لائسنس جاری نہ ہونے کی وجہ سے کام نہیں ہو رہا ،ْ ارشد لغاری

منگل 19 ستمبر 2017 21:43

درختوں کی کٹائی روکنے کے لئے صوبوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، وفاقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ جنگلات کا تحفظ اور فروغ صوبائی معاملہ ہے‘ درختوں کی کٹائی روکنے کے لئے صوبوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ منگل کو سینٹ میں سینیٹر جہانزیب جمالدینی کے نکتہ اعتراض کے جواب میں وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بلوچستان میں جنگلات اور جنگلی حیات کی واقعی کمی ہے ،ْیہ معاملہ اب چونکہ صوبائی معاملہ ہے اس لئے اس حوالے سے وفاق کی ذمہ داری نہیں بنتی یہ صوبائی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت جنگلات میں اضافہ کے لئے تمام صوبوں کو فنڈز فراہم کردیئے گئے ہیں۔ درختوں کی کٹائی روکنے کے لئے صوبوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اجلاس کے دور ان سینیٹر عثمان کاکڑ کے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع مسلم باغ میں کرومائٹ کی کان کنی کے لئے دھماکہ خیز مواد کی قلت کی وجہ سے کرومائٹ کی کانیں بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرانے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں اور نئے لائسنس کے لئے وزارت داخلہ کی طرف سے این او سی نہیں دیا جارہا اس لئے ان کا کام نہیں ہو رہا۔انہیں اس حوالے سے وزارت داخلہ کی طرف سے کچھ نہیں بتایا گیا۔