وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

انتہاء پسندی مسلم دنیا کیلئے چیلنج ہے جسے مل کر شکست دینا ہوگی،پروفیسر احسن اقبال

منگل 19 ستمبر 2017 21:13

وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے منگل کو ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی شعبہ میں ترقی اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں، پاکستان سعودی عرب خطہ میں امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انتہاء پسندی مسلم دنیا کیلئے چیلنج ہے جسے مل کر شکست دینا ہے۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پوری مسلم امت کیلئے سود مند ثابت ہو گی۔ انہوں نے پاکستان کی دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔