خضدار ،صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

منگل 19 ستمبر 2017 21:32

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) خضدار شہر میں صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ،8وارڈز کی صفائی مکمل کردی گئی ،صفائی مہم آئندہ کئی روز تک جاری رہیگا، جہاں کہی صفائی کی ضرورت ہو شہری اطلاع دیں ، میونسپل کارپوریشن کا عملہ وہاں پہنچ جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار میونسپل کارپوریشن کے وارڈز میں صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

منگل کے روز خضدار شہر کے بیشتر علاقوں میں صفائی مکمل کردی گئی ، صفائی میں میونسپل کارپوریشن کے ملازم عملہ سمیت مشینری بھی حصہ لے رہی ہے۔ کٹھان کھنڈ،خیرآباد،کوشک،سلطان آباد، یونیورسٹی روڈ ، جھالاوان کمپلیکس ، نظام آباد میں میں صفائی مکمل کردی گئی ۔جہاں بھاری مشینری کا استعمال کرکے کچرے اٹھائے گئے، اس موقع پر میونسپل کارپوریشن ممبر حافظ حمیداللہ مینگل ، نیشنل پارٹی کے رہنماء سلمان زہری ، محمد نعیم مینگل ، اور ہدایت اللہ زہری و دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جہاں کہیں بھی کچرا دیکھیں تو اس حوالے سے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو آگاہ کردیں ، ہمارا عملہ وہاں پہنچ جائیگا ۔دریں اثناء میئرخضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ موجودہ سیٹ اپ میں خضدار شہر میں سب سے زیادہ صفائی ہورہی ہے ، جہاں کہیں بھی کچرا ہوتا ہے اور میونسپل کارپوریشن کو اطلاع ملتی ہے تو ہمارا عملہ وہاں پہنچ جاتا ہے ۔

شہرکو صاف ستہر رکھنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے شہر کی صفائی و ستہرائی کو اسی طرح برقرار رکھا جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ جہاں کہی سیوریج سسٹم خرا ب ہے اس کو بنایا جائیگا تاکہ شہریوں کو دقت کا سامنانہ کرنا پڑے ۔ گزشتہ چند روز کے دوران شہر میں صفائی کا سلسلہ جاری ہے آج خضدار شہر میں آٹھ وارڈ زمیں صفائی جاری رہی میونسپل کارپوریشن عملہ نے حصہ لیا اس دوران میونسپل کارپوریشن نے بھاری مشینری ہائر کرکے صفائی میں حصہ لیا ۔

آٹھ وارڈ ز میں صفائی کردی گئی جہاں کونسلران اور ہمارے پارٹی رہنماء بھی موجود تھے ۔صفائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا ہم نے شہریوں کو بتایا ہے کہ جہاں کہیں صفائی کی ضرورت ہو وہ میونسپل کارپوریشن کو اطلاع دیں وہاں میونسپل کارپوریشن کا عملہ پہنچ جائیگا۔صفائی کے سلسلے کو جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور عوام کو اس حوالے سے کوئی بھی شکایت نہیں دیں گے ۔ہمارے دور میں شہر میں ماضی کی نسبت کافی حد تک کا م ہوا ہے ۔مذید جہاں کہیں بھی ترقیات کی ضرورت ہوگی وہاں کام کیا جائیگا ۔