حکومت فاٹا کے عوام سے کیے گئے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہی ہے ، سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات
پر عملدرآمد کیا جائے‘سراج الحق خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کا مذہب ، کلچر اور زبان ایک اور نسلی اعتبار سے بھی سب ایک ہیں ، فاٹا میں قبائلی رواج ایکٹ کا نفاذ ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے ‘امیر جماعت اسلامی کا میڈیا سے گفتگو
منگل 19 ستمبر 2017 21:31
(جاری ہے)
قبائلی عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں تعلیم اور روزگار کا نہ ہونا لوگوں کے لیے نہایت پریشان کن ہے ۔
انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کا مذہب ، کلچر اور زبان ایک اور نسلی اعتبار سے بھی سب ایک ہیں ۔ فاٹا میں قبائلی رواج ایکٹ کا نفاذ ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے ۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور شہر میں دو سیکرٹریٹ چلانا پیچیدگیوں کا باعث ہے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت وعدے کے مطابق این ایف سی میں قبائلی علاقوں کا تین فیصد حصہ ادا کرے اور فیصلے کو آئینی تحفظ دیا جائے ۔ قبائلی علاقوں کو محفوظ اور غیر محفوظ کی بنیاد پر تقسیم کرنا درست نہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اگر ریاست دیر اور سوات خیبر پختونخوا میں ضم ہوسکتی ہیں تو پھر قبائلی علاقہ جات کو کیوں ضم نہیں کیا جارہااور فاٹا کے منتخب ممبران کو قبائلی علاقوں کے لیے قانون سازی کا موقع کیوں نہیں دیا جاتا ۔ انہوںنے کہاکہ فاٹا اصلاحات میں کچھ پر عملدرآمد اور کچھ کو چھوڑ دینا مناسب نہیں اور پانچ سال کی مدت اس کے لیے بہت زیادہ ہے یہ کام 2018 ء کے انتخابات سے پہلے ہونا چاہیے جو کام پانچ سال بعد جائزہے وہ اب کیونکر ناجائز ہوسکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام تبدیلی چاہتے ہیں مگر پولٹیکل انتظامیہ اس میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے اور قبائل کو ایف سی آر کے ظالمانہ شکنجے سے رہاہونے کا موقع نہیں دینا چاہتی ۔ انہوںنے کہاکہ پولیٹیکل ایجنٹ خود کو علاقے کا بادشاہ سمجھتا ہے اور ایف سی آر کے خاتمہ کو در اصل اپنی بادشاہت چھن جانے سے تعبیر کرتاہے اسی وجہ سے وہ وفاقی حکومت کے فیصلوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.