کسی خود مختاراورآزاد ریاست کے خلاف دوسری ریاست میں مہم بین الاقوامی سفارتی اصولوں کے منافی ہے،

سوئیٹزرلینڈ کی حکومت کو اس کا فوری نوٹس لیناچاہیے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری

منگل 19 ستمبر 2017 21:16

کسی خود مختاراورآزاد ریاست کے خلاف دوسری ریاست میں مہم بین الاقوامی ..
کوئٹہ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے سوئیٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف پوسٹرز اوربینروں کی تنصیب کے عمل کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کے خلاف حملہ قراردیاہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ کسی خودمختاراورآزاد ریاست کے خلاف دوسری ریاست میں اس قسم کی غیراخلاقی مہم بین الاقوامی سفارتی اصولوں کے سراسرمنافی ہے اورسوئٹزرلینڈ کی حکومت کواس کا فوری نوٹس لیناچاہیے اوراس میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ نا م نہاد آزادی کا نعرہ لگانے والے بلوچستان کے عوام سے مایوس ہوکر پاکستان کے دشمنوں کے اشاروں پر اب بین الاقوامی سطح پر بے بنیاد اورمنفی پروپیگنڈہ کرکے توجہ حاصل کرناچاہتے ہیں تاہم انہیں اس میں بھی ناکامی ہوگی بلوچستان اورپاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں اوربلوچستان کو پاکستان سے کوئی جدانہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے محب وطن اورباشعورعوام نے آزادی کے نام نہاد نعرے کوسختی سے مسترد کرکے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے بیرون ممالک عیش وعشرت کی زندگی گذارنے والے را کے ایجنٹوں کوواضح طورپرپیغام دے دیاہے کہ وہ کسی کے بہکانے اورورغلانے میں نہیں آئیں گے ،وزیراعلیٰ نے پاکستان مخالف مہم پر سوئزرلینڈ کے سفیر کی دفترخارجہ طلبی اورپاکستان کے شدید احتجاج پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ اوردوست ممالک کے ساتھ اس مسئلے کو پوری شدت کے ساتھ اُٹھائے گا ۔

متعلقہ عنوان :