نواز شریف کو نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد ممبران اسمبلی صدمے سے دو چار ہیں ،

ا س وجہ سے قومی اسمبلی میں کورم کا مسئلہ درپیش ہے، چوہدری نثار کے بیان کے حوالے سے انہی سے پوچھا جائے،آرمی چیف اور وزیراعظم کے بیان کو ایک ہی انداز میں لیا جانا چاہیے ، عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے، مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا اور آئندہ بھی کریگی، آئین و قانون کے مطابق تمام کیسز میں انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے ، ہماری مدمقابل جماعت چار سال بعد خود اپنی نا اہلی کا اعتراف اورپھر تبدیلی کا دعویٰ کرتی ہے،کلثوم نواز کے وزیراعظم بننے کی باتیں محض قیاس آرائیاں اور مبالغہ آرائیاں ہیں،مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلافات نہیں ، حقائق مسخ کرنے پر ڈی جی انٹرنل پبلسٹی ونگ وزارت اطلاعات ناصر جمال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، صحافیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،میڈیا نمائندے بغیر تصدیق کوئی خبر شائع یا نشر نہ کریں، وزارت قانون کی اجازت کے بغیر اورمتعلقہ فریقین کو اعتماد میں لئے بغیر نہیں بنایا جا سکتا وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 21:16

نواز شریف کو نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد ممبران اسمبلی صدمے سے دو چار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعدممبران اسمبلی صدمے سے دو چار ہیں، جس کی وجہ سے قومی اسمبلی میں کورم کا مسئلہ درپیش ہے، چوہدری نثار کے بیان کے حوالے سے انہی سے پوچھا جائے،آرمی چیف اور وزیراعظم کے بیان کو ایک ہی انداز میں لیا جانا چاہیے،آرمی چیف نے واضح بیان دیا ہے کہ اب دنیا کو ڈومور کرنا چاہیے،سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کی جنگ میں جو قربانیاں دیں عالمی برادری انہیں تسلیم کرے،نواز شریف نے اس ملک میں اندھیروں کو فتح اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا،سی پیک جیسا تحفہ بھی دیا، ہماری مدمقابل جماعت چار سال بعد خود اپنی نا اہلی کا اعتراف کرتی ہے اور پھر تبدیلی کا دعویٰ بھی کرتی ہے،کلثوم نواز کے وزیراعظم بننے کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور مبالغہ آرائیاں ہیں،مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلافات نہیں آج بھی پہلے کی طرح متحد ہے، حکومت کو اس وقت میں ڈسٹر ب کرنے کی کوشش کی گئی جب بیرونی مسائل کا سامنا ہے، حقائق مسخ کرنے پر ڈی جی انٹرنل پبلسٹی ونگ وزارت اطلاعات ناصر جمال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، صحافیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزارت اطلاعات دو قوانین پر کام کر رہی ہے، میڈیا نمائندوں سے درخواست ہے کہ بغیر تصدیق کوئی خبر شائع یا نشر نہ کریں، وزارت قانون کی اجازت کے بغیر کوئی بھی نیا قانون نہیں بنایا جا سکتا، جمہوری دور میں کوئی بھی قانون متعلقہ فریقین کو اعتماد میں لئے بغیر نہیں بنایا جا سکتا۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ( پی آئی ڈی) میں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات دو قوانین کام کر رہی ہے جس میں ایک معلومات تک آسان رسائی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کا بل ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پریس کونسل آف پاکستان کے جعلی آرڈیننس سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے،میڈیا نمائندوں سے درخواست ہے کہ وہ بغیر تصدیق کئے کوئی بھی خبر شائع یا نشر نہ کیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت قانون کی اجازت کے بغیر کوئی بھی نیا قانون نہیں بنایا جا سکتا،جمہوری دور میں کوئی بھی قانون متعلقہ فریقوں کو اعتماد میں لئے بغیر نہیں بنایا گیا،معلومات تک آسان رسائی سے متعلق بل کو قانون کی شکل دینے کیلئے اقدامات زیر غور ہیں،صحافیوں کے حقوق کا تحفظ بھی جمہوری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعدممبران اسمبلی صدمے کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے قومی اسمبلی میں کورم کا مسئلہ درپیش ہے، چوہدری نثار کے بیان کے حوالے سے انہی سے پوچھا جائے،آرمی چیف اور وزیراعظم کے بیان کو ایک ہی انداز میں لیا جانا چاہیے،آرمی چیف نے واضح بیان دیا ہے کہ اب دنیا کو ڈومور کرنا چاہیے،سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کی جنگ میں جو قربانیاں دیں عالمی برادری انہیں تسلیم کرے،نواز شریف نے اس ملک میں اندھیروں کو فتح اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا،سی پیک جیسا تحفہ بھی دیا، ہماری مدمقابل جماعت چار سال بعد خود اپنی نا اہلی کا اعتراف کرتی ہے اور پھر تبدیلی کا دعویٰ بھی کرتی ہے،کلثوم نواز کے وزیراعظم بننے کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور مبالغہ آرائیاں ہیں،مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلافات نہیں آج بھی پہلے کی طرح متحد ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حقائق مسخ کرنے پر ڈی جی انٹرنل پبلسٹی ونگ وزارت اطلاعات ناصر جمال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ناصر جمال جان بوجھ کر حقائق میں ردوبدل کر رہے تھے اور چیئرمین پریس کونسل آف پاکستان کو دفتر میں بلا کر ہدایات دی جا رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے دور کئے، عوام نے این اے 120میں چار سال جھوٹ بولنے والوں کو مسترد کر دیا، این اے 120کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی کامیابی پر سب کو مبارکباد دیتی ہوں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی گئی اور ملک میں امن و امان بحال کیا گیا،مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا اور آئندہ بھی کرے گی، آئین و قانون کے مطابق تمام کیسز میں انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہو گا،پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے کسی بھی ملک سے زیادہ بڑھ کر دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں۔