پا ک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے اور پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کے دورے کے موقع پر گفتگو

آرمی چیف نے پانچویں آرمی چیف ینگ سولجرز انٹرسینٹرل پیسز چیمپئن شپ کا معائنہ ،فاتح کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ،جسمانی فٹنس کے اعلیٰ معیار اورپیشہ ورانہ مہارت پر چیمئن شپ میں حصہ لینے والے شرکاء اور ٹرینرز کی تعریف کی،آئی ایس پی آر

منگل 19 ستمبر 2017 21:09

پا ک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے اور پاک فوج کے افسروں ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پا ک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے اور پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد میں پانچویں آرمی چیف ینگ سولجرز انٹرسینٹرل پیسز چیمپئن شپ کا معائنہ کیا ۔

آرمی چیف نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔ چیمپئن شپ میں 23رجمنٹلسینٹرز کے کل 532کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔انجینئر سینٹر ٹیم چیمپئن شپ کی فاتح قرار پائی جبکہ بلوچ سینٹر دوسرے نمبر پر رہا ۔

(جاری ہے)

سپاہی ثنات اللہ چیمپئن شپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جنہوں نے 2798نمبر حاصل کئے جبکہ سپاہی محمد عدیل نے مجموعی طور پر2785نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

انفرادی میچز میں سپاہی محمد رضوان عباس نے 3.2کلومیٹر کا فاصلہ 10.7منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سپاہی محمد یعقوب نے پل اپس میچ میں 102پل اپس لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سپاہی ماجد علی نے سٹ اپ میچ میں 1133 سٹ اپ لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ سپاہی محمد عدیل نے 1457پش اپس لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور ریکروٹ محمد اسیس اقبال نے 49.22سیکنڈز میں کومبیٹ ایفی شینسی ٹیسٹ مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور 50.07سیکنڈز کا سابقہ انٹرنیشنل چینی ریکارڈ توڑ دیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جسمانی فٹنس کے اعلیٰ معیار اورپیشہ ورانہ مہارت پر چیمئن شپ میں حصہ لینے والے شرکاء اور ٹرینرز کی تعریف کی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے اور پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے ۔ اس سے قبل ایبٹ آباد پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایولیشن لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور کمانڈر10کور لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا نے استقبال کیا ۔