قومی تعمیر نو، قدرتی آفات اور آپریشنز میں انجینئرز کور کا کردار قابل فخر ہے، پاکستان آرمی کی انجینئرز کور نے مادر وطن کے دفاع اور ترقی کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی انجینئرز سینٹر رسالپور کے دورے کے موقع پرگفتگو آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری کو انجینئرنگ کور کے کرنل کمانڈنگ کے بیجز لگائے،تقریب میں بڑی تعداد میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران بھی موجود تھے،آئی ایس پی آر

منگل 19 ستمبر 2017 21:09

قومی تعمیر نو، قدرتی آفات اور آپریشنز میں انجینئرز کور کا کردار قابل ..
ْراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی تعمیر نو، قدرتی آفات اور آپریشنز میں انجینئرز کور کا کردار قابل فخر ہے، پاکستان آرمی کی انجینئرز کور نے مادر وطن کے دفاع اور ترقی کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں ۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے انجینئرز سینٹر رسالپور کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری کو انجینئرنگ کور کے کرنل کمانڈنگ کے بیجز لگائے ۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری کو پی ایم اے کورس کے دوران بہترین کیڈٹ قرار پانے پراعزازی تلوار سے نوازا گیا ۔جنرل جاوید محمود بخاری بریگیڈ کمانڈر اور جی او سوات کے طور پر بھی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی تعمیر نو، قدرتی آفات اور آپریشنز میں انجینئرز کورز کا کردار قابل فخر ہے ۔ پاکستان آرمی کی انجینئرز کور نے مادر وطن کے دفاع اور ترقی کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں ۔