پاکستان میرا دل ہے ، این اے 120میں (ن) لیگ کی شاندار کامیابی دراصل جمہوری قوتوں کی فتح ہے‘ نواز شریف

رفیق رجوانہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، موجودہ سیاسی صورتحال ، اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال ، کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

منگل 19 ستمبر 2017 21:09

پاکستان میرا دل ہے ، این اے 120میں (ن) لیگ کی شاندار کامیابی دراصل جمہوری ..
لندن /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میرا دل ہے ، یہاں کی 20کروڑ عوام ہماری پہچان ہیں، این اے 120میں (ن) لیگ کی شاندار کامیابی دراصل جمہوری قوتوں کی فتح ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف سے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا دل ہے ، یہاں کی 20کروڑ عوام ہماری پہچان ہیں۔ جبکہ گورنر رفیق رجوانہ نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی کامیابی سیاسی تسلسل کا اعادہ اور نواز شریف سے محبت کا واضح ثبوت ہے ۔ گورنر پنجاب نے این اے 120میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دینے کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا ۔یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کا لندن میں علاج جاری ہے اور نواز شریف سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی وہاں موجود ہیں۔