مریم نواز نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کی مخالفت کردی

نوازشریف کواحتساب عدالت میں پیش نہیں ہوناچاہیے،بالکل نہیں ہوناچاہیے،تحفظات کے باوجوداس امیدکے ساتھ پیش ہوئے کہ عدلیہ کسی دباؤ میں نہیں آئے گی،نوازشریف کواحتساب کے نام پرذاتی اور سیاسی انتقام کاحصہ نہیں بنناچاہیے،والدہ کی طبعیت بہتر ہوتے ہی واپس آجاؤں گی۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 ستمبر 2017 19:26

مریم نواز نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19ستمبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کی مخالفت کردی،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کواحتساب عدالت میں پیش نہیں ہوناچاہیے،بالکل نہیں ہوناچاہیے،تحفظات کے باوجوداس امیدکے ساتھ پیش ہوئے کہ عدلیہ کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔انہوں نے سوشل میڈیاپراپنے ٹویٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے سوال پرجواب دیاکہ نوازشریف کواحتساب کے نام پرذاتی اور سیاسی انتقام کاحصہ نہیں بنناچاہیے۔

نوازشریف کااحتساب کے نام پرنیب میں پیش ہونامذاق ہے۔سارا معاملہ ایک ڈھونگ ہے۔انہوں نے کہاکہ تحفظات کے باوجوداس امیدکے ساتھ پیش ہوئے کہ عدلیہ کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف کواحتساب کے نام پرذاتی اور سیاسی کردارکشی کیلئے نیب کے سامنے پیش نہیں ہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں میں والدہ کی ایک اور سرجری ہونی ہے۔

والدہ کی طبعیت بہتر ہوتے ہی واپس آجاؤں گی۔واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاناما کیس میں اقامہ کے معاملے پرسپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں تاحیات نااہل قراردیتے ہوئے نیب کو6مہینوں میں ریفرنسزدائرکرکے فیصلہ کرنے کاحکم دے رکھاہے۔تاہم نوازشریف نیب میں پیش نہیں ہوئے ۔لیکن نیب نے شریف فیملی کے ان کی عدم پیشی کے باوجوداحتساب عدالت میں ان کیخلاف ریفرنسزدائرکردیے ہیں۔جبکہ شریف فیملی کی سپریم کورٹ میں پاناما کیس فیصلے پرنظرثانی اپیل بھی مستردہوچکی ہے۔