آصف زرداری کی پی ٹی آئی کے رہنماء سید علی حسنین نقوی کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں ملک کو نوجوان قیادت میسر ہوگئی ہے،ہر نوجوان کا فرض ہے کہ وہ قائد بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں، سید علی حسنین نقوی

منگل 19 ستمبر 2017 20:11

آصف زرداری کی پی ٹی آئی کے رہنماء سید علی حسنین نقوی کی ملاقات، پیپلز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ساہیوال سے پی ٹی آئی کے حلقہ NA-145 کے ٹکٹ ہولڈر اور ساہیوال ڈویژن کے ریجنل آرگنائزر سید علی حسنین نقوی نے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سید علی حسین نقوی نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں ملک کو نوجوان قیادت میسر ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہر نوجوان کا فرض ہے کہ وہ نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریںتاکہ ملک اور قوم نئے دور میں داخل ہو سکے۔ سید علی حسنین نقوی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد آپ نے پاکستان کھپے کا نعرہ دے کر ملک کو بچایا۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے سید علی حسنین نقوی کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

درایں اثناء پیر آف مانکی شریف پیر نبی امین نے بھی زرداری ہائوس اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان اور جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پیر آف مانکی شریف کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کے پی میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے زیر صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کے پی کے اہم اجلاس میں حلقہ NA-4 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی طرف سے اسد گلزار خان کو پارٹی ٹکٹ کے لئے نامزد کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسد گلزار خان کے والد گلزار خان کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔آصف علی زرداری نے پارٹی عہدیداروں اور رہنمائوں کو ہدایت کی کہ وہ اسد گلزار خان کی کامیابی کے لئے دن رات کام کریں۔