ٹرینوں کی اپ گریڈیشن کیلئے تمام وسائل ترجیحی بنیادو ں پر فراہم کئے جا رہے ہیں ‘خواجہ سعد رفیق

ٹرینوں کے ساتھ ساتھ ریلوے سٹیشنوں ، واشنگ لائنز اور ریلوے ٹریک کو بھی اپ گریڈ کیا جارہاہے‘وفاقی وزیر ریلوے

منگل 19 ستمبر 2017 21:07

ٹرینوں کی اپ گریڈیشن کیلئے تمام وسائل ترجیحی بنیادو ں پر فراہم کئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرینوں کی اپ گریڈیشن کے لئے تمام وسائل ترجیحی بنیادو ں پر فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کی جائیں ، پاکستان ریلویزاس وقت عوام ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کر رہا ہے جبکہ اگلے برس سیالکوٹ سے کراچی کینٹ کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس ،پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ، لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ، ملتان سے کراچی کینٹ جانے والی بہاوالدین زکریا ایکسپریس بھی اپ گریڈ کر دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ پنڈی ۔کوہاٹ کے لئے اعلان کردہ ٹرین کا ریک بھی اپنے معیار کے حوالے سے بہترین ہوگا۔ وہ ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں پاکستان ریلویز کی طرف سے عوام کو مزید بہتر سفری سہولتوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ حویلیاں سے کراچی سٹی کے درمیان چلنے والی ہزارہ ایکسپریس ، راولپنڈی سے کراچی کینٹ کے درمیان چلنے والی تیز گام ایکسپریس اور گرین لائن، لاہور سے براستہ پاکپتن کراچی سٹی تک چلنے والی فرید ایکسپریس ، لاہور سے کراچی کینٹ کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس ، نائٹ کوچ ،شالیمار ایکسپریس ،بزنس ایکسپریس، پشاور سے کراچی کے درمیان چلنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس، پشاور سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس ،لاہور ۔

ملتان کے درمیان چلنے والی موسی پاک اور اس کے ساتھ ساتھ لاہور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی چاروں ریل کارز بھی اپ گریڈ کی جاچکی ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ٹرینوں کی اوور ہالنگ کو اپ گریڈیشن میں تبدیل کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اپ گریڈڈ ٹرینوں میں مسافروں کو موبائل چارجنگ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ وزیر ریلویز نے کہا ہے کہ ٹرینوں کے ساتھ ساتھ ریلوے سٹیشنوں ، واشنگ لائنز اور ریلوے ٹریک کو بھی اپ گریڈ کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :