نیشنل سینئرز اور جونئرز ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز 23ستمبر سے ہوگا

منگل 19 ستمبر 2017 21:07

نیشنل سینئرز اور جونئرز ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز 23ستمبر سے ہوگا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) کراچی ٹینس ایسو سی ایشن 23ستمبر سے کراچی جیم خانہ میں پانچویں انڈس فارما نیشنل سینئرز اور جونئرز ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز کرے گی جو پاکستان ٹینس فیڈریشن کا منظور شدہ ایونٹ ہے اور سندھ ٹینس ایسو سی ایشن کی سرپرستی میں منعقد ہو گا ۔ اس ٹورنامنٹ کے اسپانسر انڈس فارما ہیں اور اس میں جونئر کھلاڑیوں میں 50000 پچاس ہزار کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

چیمپئن شپ میں انڈر 18سنگلز۔ ڈبلز۔ انڈر 16سنگلز ۔14.12. 10سنگلز۔ گرلز 18 اور14 سنگلز۔ سینئرز 35ڈبلز۔ سینئرز45سینگلز۔ مینز سافٹ ٹینس سنگلز اور ڈبلز۔ شامل ہیں جبکہ پیرا اسپورٹس پاکستان کی بوائز اور گرلز کے دو مقابلے بھی ٹورنامنٹ کا حصہ ہونگے۔ تمام غیر مقامی کھلاڑیوں کو 700روپئے ہومیہ الاونس دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ جونئر مین ڈرا کھلاڑیوں کو دو طرفہ اکنامی کلاس ریلوے کرایہ بھی دیا جائے گا۔

تمام غیر مقامی کھلاڑی اپنی انٹری متعلقہ صوبائی یا ضلعی ٹینس ایسی ایشن کے طوسط سے بھیج سکتے ہیں۔ ورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی اپنی انٹری محمد خالد رحمانی کو [email protected] یا 0300-3607209 پر بھیجیںآرگنائزنگ کمیٹی کے صدر خواجہ سعید حی،ْ ، چیرمین گلزار فیروز ( تمغہ امتیاز ) ۔ محمد خالد رحمانی ٹورنامنٹ دائریکٹر اور ریفری ۔ سرور حسین میڈیا کو آر ڈی نیٹر۔ جبکہ نمیر شمسی ۔ فرح ریاض ۔ قدسیہ راجہ۔ نادیہ رزاق ۔ عشرت زہرا۔ کامران احمد۔ عظمہ وقار ۔ خالد علی نزر ممبران ہیں۔

متعلقہ عنوان :