احمر عباس سیلڈیرا نے یوم دفاع ٹین پن بولنگ ٹورنامنٹ جیت لیا

منگل 19 ستمبر 2017 21:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) احمر عباس سیلڈیرا نے (ایس ٹی بی ای) یوم دفاع ٹین پن بولنگ ٹورنامنٹ کی ماسٹرکیٹیگری کا انفرادی ایونٹ جیت لیا، ڈبلز میں خواجہ احمد مستقیم اور وسیم اکرم نے میدان مارلیا، گریڈیڈ( ای) کیٹیگری میں نجیب گلزار اور( بی) میں فرحان کمال نے پہلی جبکہ ڈبلز میں متین شفیع اور فرحان کمال نے کامیابی حاصل کی، ٹین پن بولنگ فیڈریشن کے صدرعباس سیلڈیرا نے انعامات تقسیم کئے۔

گزشتہ شب رائل راڈیل کلب میں منعقد ہونیوالے ٹین پن بولنگ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سی75 سے زائد بولرز نے شرکت کی، پانچ کیٹیگریز پر مشتمل ٹورنامنٹ کی ٹائٹل کیٹیگری اوپن ماسٹرکا ٹائٹل پاکستان نمبر ایک احمر عباس سیلڈیرا کے نام رہا، انہوں نے 218 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی انکے قریب ترین خواجہ احمد مستقیم 195 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبرپررہے جبکہ دانیال شاہ نی190 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر اکتفاکیا، اسی کیٹیگری کے ڈبلز میں خواجہ احمد مستقیم اور وسیم اکرم نی388پوائنٹس کیساتھ میدان مارلیا ، علی سوریا اور صارم 370 پوائنٹس کیساتھ دوسری جبکہ دانیال شاہ اور عابد احمد نے 360 پوائنٹس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

گریڈیڈ( ای) کیٹیگری کے انفرادی ایونٹ میں نجیب گلزارنی193 پوائنٹس کیساتھ ٹائٹل حاصل کیا، وقاص علی147 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور دانش بخشی 140 پوائنٹس بناکر تیسرے نمبر پررہے۔اسی کیٹیگری کے ڈبلز ایونٹ میں فرحان کمال اور متین شفیع نے 330پوائنٹس کیساتھ پہلی، عابد احمد اور عمیربھاوانی 313پوائنٹس لیکر دوسرے، دانش بخشنی اور ڈاکٹر علی محسن 301 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پررہے۔

گریڈیڈ ( بی) کا انفرادی ایونٹ فرحان کمال کے نام رہا، عبدالغنی دادا بھائی نے دوسری اور آصف علوی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی نے تمام فاتحین میں پانچ ، پانچ، رنرازپ میں چار، چار اور تیسری پوزیشن کے حامل بولرز میں تین، تین ہزار روپے تقسیم کئے اسکے علاوہ ٹاپ اسکورز کو ایک ہزار کا خصوصی انعام بھی دیا گیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عباس سیلڈیرا نے کہا کہ بولنگ فیڈریشن ورچوئل ایکسز کے سی ای او اور فیڈریشن کے نائب صدر خواجہ احمد مستقیم اور ایس ٹی بی اے کیساتھ ملکر کر صوبہ سندھ میں کھیل کو فروغ دینے کیلئے مربوط پلانگ کررہی ہے اس حوالے سے بہت جلد کراچی میں سندھ اوپن اور سیلڈیرااوپن ٹورنامنٹ منعقد کریگا، سندھ اوپن میں کراچی سمیت پورے سندھ سے بولرزشرکت کرینگے جس سے سندھ میں مزید ٹیلنٹ برآماد ہوگا، جبکہ سیلڈ یرا اوپن میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کرینگے انہوں نے ان ایونٹس کیلئے اپنی جانب سے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا ، فیڈریشن کے سینئر نائب صدر علیم آغا نے بھی ان ایونٹ کیلئے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

نائب صدر خواجہ احمد مستقیم نے کہا کہ بولنگ کامستقبل روشن ہے سندھ کے صدر علیم آغا اور سیکریٹری جنرل رامس علی کی کھیل کے فروغ کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ عنوان :