پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے، افسروں اور جوانوں نے ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کیا ، جنرل قمر جاوید باجوہ

منگل 19 ستمبر 2017 21:02

پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے، افسروں اور جوانوں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں پر انوہں نے پانچویں آرمی چیف ینگ سولجر فائٹر سینٹرل کمبیٹ چیمپیئن شپ کا معائنہ کیا جس چیمپیئن شپ میں 23 ریجمنٹل سینٹرز کے 532 کھلاڑیوں نے حصہ کیا ۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کیا ہے پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے آئی ایس پی آر کے مطابق ینگ سولجر چیمپیئن شپ میں انجینئر سینٹر فاتح قرار پائی جبکہ بلوچ سینٹر دوسرے نمبر پر رہی سپاہی سنات اللہ چیمپیئن شپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔