مریم نواز نے نواز شریف کی نیب میں پیشی کی مخالفت کر دی

حسن نواز نے بھی نیب کے سمن وصول کرنے سے انکار کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 19 ستمبر 2017 19:18

مریم نواز نے نواز شریف کی نیب میں پیشی کی مخالفت کر دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19ستمبر2017ء) مریم نواز نے نواز شریف کی نیب میں پیشی کی مخالفت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب میں پیشی کی مخالفت کی ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ احتساب نہیں انتقال ہے اس لیے شریف خاندان نیب میں پیش نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سے نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی نیب کے سمن وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

نیب کی ٹیم حسین نواز کی رہائش گاہ پر سمن دینے کیلئے پہنچی تو گھر کے باہر موجود فارڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ حسین نواز نے انہیں سمن وصول کرنے سے منع کیا ہے۔ تاہم نیب کی ٹیم سمن گارڈ کو تھما کر واپس چلی گئی۔ واضح رہے کہ نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں کو آج احتساب عدالت میں پیش ہونا تھا۔ تاہم وہ آج کی پیشی میں غیر حاضر رہے۔