ْ ایم این اے رانا زاہدحسین خاں کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت کل لاہور ہائی کورٹ میں ہو گی

منگل 19 ستمبر 2017 20:59

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے حلقہ166 رانا زاہدحسین خاں کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت کل بدھ کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کریں گے درخواست گزار غلام کبریا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین خاںنے بی اے کی جعلی ڈگری کی بنیادپر انتخابات میں حصہ لے کراصل حقائق چھپائے اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے اس لیے وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے معیار پر پورا نہیں اترتے لہذا عدالت انہیں نااہل قرار دے عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آج20 ستمبر کو جواب طلب کرلیا

متعلقہ عنوان :