پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے انتخابی نتائج کا اعلان

منگل 19 ستمبر 2017 20:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے انتخابی نتائج 2017-18 ء کا اعلان کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کی منتخب کردہ، بلا مقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی 2017-18 ء کی ایک سالہ مدت کے لئے عہدیداراروں کا انتخاب کیا گیا جن میں چیئرمین نیسلے پاکستان لمیٹڈ سیّد یاور علی ،سینئر وائس چیئرمین عاطف نادر،وائس چیئرمین سلیمان صادق منّو شامل ہیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر اراکین میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اینگرو فوڈز لمیٹڈ، علی احمد خان،چیف ایگزیکٹو آفیسر حلیب فوڈز لمیٹڈ، سیّد مظہر اقبال،چیف ایڈمنسٹریٹر میّلاک فوڈز لمیٹڈ، ملک تصوّر حسین،چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیٹرا پیک پاکستان لمیٹڈ، جارج مونٹیرو،ڈائرکٹر شریف ملک پراڈکٹس(پرائیویٹ) لمیٹڈ، اکرام الحق،ڈائرکٹر ایور فریش فارم(پرائیویٹ) لمیٹڈ، راشد حلیم اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مالمو فوڈزلمیٹڈ، عمران افضال شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :