طلباء و اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

منگل 19 ستمبر 2017 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) گورنمنٹ مسلم ہائی سکول‘ لاہور کینٹ کے طلباء و اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور علامہ اقبال ہائی سکول‘ کینال ویو‘ ٹھوکر نیاز بیگ‘لاہورکے طلبا اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے شاہین گرامر سکول‘132/N بلاک‘ مرغزار‘لاہور‘گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول فار گرلز‘ وحدت روڈ‘لاہور‘الحاوی ہائی سکول‘ سٹریٹ نمبر 35مصطفی آباد‘لاہور‘دی مسلم سائنٹیفک سکول‘ رچنا ٹائون‘ شاہدرہ‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ رچنا ٹائون‘ شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد503تھی۔

متعلقہ عنوان :