تمام کچرہ گاڑیوں و دیگر مشینری کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

منگل 19 ستمبر 2017 20:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) محرم الحرام کی آمد سے قبل چاروں زونوں میں موجود تمام کچرہ گاڑیوں و دیگر مشینری کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے سائٹ زون ورکشاپ میں گاڑیوں و مشینری کا معائینہ کرتے ہوئے کیاایڈمنسٹریٹرنے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر صفائی ستھرائی اور کچرے وملبہ کی منتقلی کا کا م بروقت مکمل کرنے کیلئے ورکشاپ میں موجود تمام اقسام کی گاڑیوں اور مشینری کی مرمت کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے کچرہ گاڑیوں اور مشینری کی سروس اور گاڑیوں میں معیاری فیول اور پرزہ جات کے استعمال کو یقینی بنایا جائے انہوں نے ڈرائیور ز کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کو احتیاط سے استعمال کریں اور ان گاڑیوں اور مشینری جن میں جدید خود کارنظام موجود ہے ان کو بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق آپریٹ کریں اگر غیر ذمہ داری کی شکایت موصول ہوئی تو انہیں سخت کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا شعبہ سنیٹشن کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ محرم الحرام کی آمد سے قبل بلدیہ غربی کی حدودمیں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مذید بہتر بنانے کیلئے ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دیں ندی نالوں سے نکالے جانے والے کچرہ و ملبہ کو فوری ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ چونے اورجراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل بھی تسلسل سے جاری رکھا جائے بلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو گاڑیوں کی مرمت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ محرم الحرام سے قبل ورکشاپ میں موجود تمام گاڑیوں و مشینری کی مرمت کے کاموں کو مکمل کرنے کیلئے افسران و عملہ بھرپور جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔