خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا ایک مریض دم توڑگیا ،مرنے والوں کی تعداد 28ہوگئی

منگل 19 ستمبر 2017 20:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا ایک مریض دم توڑگیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد اٹھائیس تک پہنچ گئی ۔ مزید تین سو اٹھاتیس افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ ایک اور مریض اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد صوبہ بھر میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اٹھائیس ہو گئی ہے ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے مزید تین سو اٹھاتیس افراد متاثر ہوگئے ۔ ایک سو دس نئے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایاگیا جبکہ پہلے سے زیرعلاج ایک سو پندرہ مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کردیاگیا ہے ۔ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ تین سو باسٹھ افرادزیرعلاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :