Live Updates

عمران خان نظام کو تہس نہس کرنا چاہتے ہیں ،سعید غنی

تحریک انصاف اور ایم کیوایم سمیت دیگر جماعتیں بھی مل جائیں تب بھی اپوزیشن لیڈر تبدیل نہیں کرسکتے ،رہنما پیپلزپارٹی

منگل 19 ستمبر 2017 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان نظام کو تہس نہس کرنا چاہتے ہیں ۔تحریک انصاف اور ایم کیوایم سمیت دیگر جماعتیں بھی مل جائیں تب بھی اپوزیشن لیڈر تبدیل نہیں کرسکتے ہیں ۔نواز شریف اور مریم نواز کے بیانات سے ایسا لگتا کہ وہ سپریم کورٹ کے اسٹرکچر پر سوالات کھڑے کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے منگل کو پیپلز سیکرٹریٹ میں میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سعید غنی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرنے کی خواہش عمران خان کا حق ہے۔ملک میں بحران پیدا کرنے کی خواہش کی تکمیل کے لئے عمران خان اپنا اپوزیشن لیڈر لانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اور ایم کیوایم سمیت دیگر جماعتیں بھی مل جائیں تب بھی اپوزیشن لیڈر تبدیل نہیں کرسکتے ہیں۔

پیپلزپارٹی ذمہ دارانہ اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی شاید نظام کو ترجیح نہیں دیتے ہیں اور اس کو تہس نہس کرنا چاہتے ہیں ۔وہ ذاتی ہدف کے حصول کے لیے کوششیں کرتے ہیں ۔سعید غنی نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر بات کرنے کا ہرکسی کو حق حاصل ہے لیکن اپنے اہداف کی تکمیل کے لئے عدالتی نظام پر سوال اٹھانا ٹھیک نہیں ہے۔ماضی میں نوازشریف کو عدالتوں سے ریلیف بھی ملا ہے۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے حوالے سے نیب کا دوہرا معیار ہے۔نیب کوشش کرے گی کہ نوازشریف کے خاندان کو بچایا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات