تنظیم اساتذہ کراچی کے سابق صدر پروفیسر محمد حسین کی وفات پرتعزیت

منگل 19 ستمبر 2017 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،پروفیسر اسحاق منصوری اورمحمداقبال یوسف نے تنظیم اساتذہ کراچی کے سابق صدر اور حراپبلک اسکول کے پرنسپل پروفیسر محمد حسین کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جاکر ان کے صاحبزادے واہل خانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :