خیبرپختونخوا میں محرم الحرام کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات

ہنگو،ڈیرہ اسماعیل خان ، کوہاٹ،ٹانک اور پشاور حساس ترین ،مردان، ایبٹ آباد ، ہری پوراور مانسہرہ کو حساس قرار دیا

منگل 19 ستمبر 2017 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوا میں محرم الحرام کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔صوبے میں ہنگو،ڈیرہ اسماعیل خان ، کوہاٹ،ٹانک اور پشاور حساس ترین جبکہ مردان، ایبٹ آباد ، ہری پوراور مانسہرہ کو حساس قرار دیا گیاہے۔پشاور میں 71 امام بارگاہوں میں 316 مجالس منعقد ہونگے اور 119 چھوٹے بڑے جلوس جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 69 تھلوں (امام بارگاہوں )میں 642 مجالس منعقد ہونگے اور 194 جلوس نکالے جائیں گے۔

ہنگو میں 28 امام بارگاہوں میں504 مجالس منعقد ہونگے اور 28جلوس نکالے جائیں گے۔ ایبٹ آباد میں 5امام بارگاہوں میں 163 مجالس منعقد ہونگے اور 4جلوس نکالے جائیں گے۔مانسہرہ میں 8 امام بارگاہوں میں 227مجالس منعقد ہونگے اور 12جلوس نکالے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہری پور میں 22 امام بارگاہوں میں180 مجالس منعقد ہونگے اور 38جلوس نکالے جائیں گے۔ لکی مروت میں 1امام بارگاہ میں 7مجالس منعقد ہونگے اور 3جلوس نکالے جائیں گے۔

ٹانک میں 9 امام بارگاہوں میں90مجالس منعقد ہونگے اور 37 جلوس نکالے جائیں گے۔بنوں میں 1امام بارگاہ میں 10مجالس منعقد ہونگے اور 2جلوس نکالے جائیں گے۔ کوہاٹ میں 50 امام بارگاہوں میں500مجالس منعقد ہونگے اور 6جلوس نکالے جائیں گے۔مردان میں 1 امام بارگاہ میں 10مجالس منعقد ہونگے اور 2جلوس نکالے جائیں گے۔نوشہرہ میں 3امام بارگاہوں میں 39مجالس منعقد ہونگے اور 11 جلوس نکالے جائیں گے۔

اسی طرح صوبے میں 268 امام بارگاہوں سے مجموعی طور پر 456 جلوس نکالے جائیں گے، پشاور میں ضلعی پولیس ،فرنٹیر ریزروپولیس ، ایلیٹ فورس ،فرنٹیرکانسٹیلبری ۔سپیشل پولیس فورس اور ایکس سروس مین کے کل 12335 جوان،مردان میں 846 ،نوشہرہ میں 906 ، ہنگو میں 3118 ،ڈیرہ اسماعیل خان میں 5840 ،ٹانک میں 1475 ، ایبٹ آباد میں 660،مانسہرہ میں 1348 ،ہری پور میں 855 ،لکی مروت میں 627، بنوں میں 1086اور کوہاٹ 2614 جوان محرم کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔9 ویں اور دسویں محرم کو پشاور کوہاٹ ،ہنگواور ڈی آئی خان میں جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ ہنگو اور کوہاٹ میں پہاڑکی چوٹیوں پر جدید ہتھیاروں سے لیس سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔