Live Updates

پی ٹی آئی کے رہنماء علی حسنین اورپیرمانکی شریف کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 ستمبر 2017 18:29

پی ٹی آئی کے رہنماء علی حسنین اورپیرمانکی شریف کا پیپلزپارٹی میں شمولیت ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19ستمبر2017ء ) : پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخواہ کے بعد پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی وکٹیں گراناشروع کردیں،تحریک انصاف کے رہنماء علی حسنین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیاہے،پیپلزپارٹی کی قیادت نے ان کی پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق علی حسنین نے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی ،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پرعلی حسنین نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور سابق صدرمملکت آصف زرداری کی قیادت پراعتماد کااظہارکرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیاہے۔علی حسنین پی ٹی آئی پنجاب ریجنل آرگنائزرتھے۔اسی طرح پیر آف مانکی شریف نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے ملاقات کی۔اس موقعہ پرپیر آف مانکی شریف نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور سابق صدرمملکت آصف زرداری کی قیادت پراعتماد کااظہارکرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :