برقی لائنوں کی مرمت کی وجہ سے مختلف علاقوں کی بجلی (کل) بندرہے گی ، کیسکو

منگل 19 ستمبر 2017 19:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی مرمت کے سلسلے میں20 ستمبر کو سریاب گرڈکے ہزارہ ٹاون،کرانی ،سورینج گرڈکے ہنہ،انڈسٹریل گرڈکے حسنی، کمبیلااور شیخ ماندہ گرڈکے نوحصار،اغبرگ فیڈروں سے صبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی نیز اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈکے ملک پلانٹ،عمر، انڈسٹریل گرڈکے پشتون آباد،شاہنوازفیڈر12بجے تاسہ پہر3بجے۔

(جاری ہے)

نیومیاں غنڈی فیڈرایک بجے سے شام چاربجے تک جبکہ سریاب گرڈکے جائنٹ روڈفیڈرسہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی بندرہے گی۔اسی طرح 21ستمبرکوشیخ ماندہ گرڈکے ائیرپورٹ ،سٹی گرڈکے عالم خان، نڈسٹریل گرڈکے شموزئی فیڈرصبح9بجے سے 12بجے تک۔مری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس ، سورج گنج بازارفیڈرصبح11بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی ۔علاوہ ازیں شیخ ماندہ گرڈکے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس فیڈرزایک بجے سے شام چاربجے تک جبکہ انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس فیڈرسہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :