تعلیمی بورڈز شفاف امتحانات کا کیساتھ طلبہ کو کھیلوںکی سہولیات فراہم کرنایقینی بنائے،عاطف خان وزیر تعلیم خیبرپختونخوا

منگل 19 ستمبر 2017 19:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) خیبرپختونخوا کے وزیر ابتدائی وثانوی تعلیم محمد عاطف خان کی زیر صدارت منگل کے روزمنعقدہ ایبٹ آباد پبلک سکول اینڈ کالج کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس نے بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کی جانب سے ایبٹ آباد پبلک سکول اینڈکالج کی غیر استعمال شدہ اراضی پر25 کروڑ روپے کی لاگت سے عالمی معیارکے جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے لئے مذکورہ سکول اوربورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی باقاعدہ منظوری دے دی اورمتعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس اہم منصوبے پر بلاتاخیر کام شروع کریں ۔

اجلاس میں دوسروںکے علاوہ سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر شہزاد بنگش،سپیشل سیکرٹری قیصر عالم،سکول کے پرنسپل ،بورڈ آف گورنرز کے ارکان اوردیگرمتعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس اہم منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیاگیا اورتفصیلی بحث ومباحثے اورغور وخوض کے بعد اس کی منظوری دے دی۔ وزیر تعلیم نے اپنے مختصر خطاب میںتمام ماڈل سکولز اورکالجز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بجٹ کی تیاری ہرسال اپریل کے مہینے سے شروع کریںاورجولائی کے پہلے ہفتے میںہر حال میں بورڈ آف گورنرز سے اس کی منظوری لے تاکہ انہیں اپنے مالی امور چلانے میں دشواری کاسامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوںنے ایبٹ آباد بورڈ کی جانب سے مذکورہ منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ اپنے مینڈیٹ کے مطابق اس اہم منصوبے پر 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے پر رضامند ہے اور وہاںکے مقامی لوگوں کوصحت مندانہ ماحول فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے ۔عاطف خان نے کہا کہ صرف شفاف امتحانات کاانعقاد تعلیمی بورڈز کی ذمہ داریوںمیںشامل نہیں بلکہ طلبہ کو کھیلوںکی سہولیات فراہم کرنا بھی ان کا مینڈیٹ ہے اورتمام بورڈز حسب ہدایت اس سلسلے میں تندہی سے اپنا کام کررہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پارٹی قائد عمران خان کے وژن کے مطابق پرائمری سے لیکرہائیرسطح تک طلبہ کوکھیلوںکی سہولیات فراہم کررہی ہے اوراب تک کھیلوں کی سہولیات سے محروم 10 ہزارمیں سے 7 ہزار سے زیادہ پرائمری سکولوں میں پلے ایریاز قائم کرچکی ہے جبکہ ہائی سکولوںمیں سپورٹس گراونڈ پر بھی کام جاری ہے ۔اسی طرح تمام تعلیمی بورڈز کو اس سلسلے میںاپنے اضافی اورغیر استعمال شدہ اراضی پر یہ سہولیات فراہم کرنے کا ٹاسک دیاگیاہے ۔انہوںنے واضح کیا کہ اس اہم کام میں کوئی رکاوٹ یا غیر ضروری تاخیر کسی صورت میںبرداشت نہیںکی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :