حنیف عباسی کی جانب سے منجمد اکائونٹس اور پراپرٹی ڈی سیل کرنے کی پٹیشن کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی

منگل 19 ستمبر 2017 19:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) مسلم لیگی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی جانب سے منجمد اکائونٹس اور پراپرٹی ڈی سیل کرنے کی پٹیشن کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ مقدمے کی سماعت منگل کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کی ۔ اس موقع پر اے این ایف ریجنل ڈائریکٹوریٹ ،تھانہ اے این ایف،منیجر حبیب بینک،میزان بینک،الائیڈ بینک کے نما ئندے عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

اکاؤنٹ منجمد کرنے کے خلاف حنیف عباسی اور انکے بھائی باسط عباسی نے درخواستیں دائر کی تھیں۔اے این ایف پراسیکیوٹر توقیر ستی نے فاضل عدالت کو بتایاکہ اے این ایف نے ٹرائل کورٹ میں حنیف عبا سی وغیرہ کے خلاف اثاثے منجمد کر نے کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ تاہم ٹرائل کورٹ کے جج کا تبا دلہ ہو چکا ہے اور نئے جج کی تعیناتی اور درخواست پر فیصلے تک سماعت ملتوی کی جا ئے۔ حنیف عبا سی وغیرہ کی جا نب سے تنویر اقبال اور راجہ طارق ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ فاضل عدالت نے اے این ایف پراسیکیوٹر کی درخواست پر مقدمے کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :