سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ،ْ توانائی، پانی، ماحولیات اور دیگر شعبوں سے متعلق 1,105,471.696 ملین روپے کے منصوبے منظوری کیلئے پیش

منگل 19 ستمبر 2017 19:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے توانائی، پانی، ماحولیات، ٹرانسپورٹ و مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فزیکل پلاننگ، سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت سے متعلق مجموعی طور پر 1,105,471.696 ملین روپے لاگت کے منصوبے منظوری کے لئے پیش کئے ہیں۔منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں توانائی، پانی، ماحولیات، ٹرانسپورٹ و مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فزیکل پلاننگ، سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت سے متعلق مجموعی طور پر 1,105,471.696 ملین روپے لاگت کے منصوبے منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔جومنصوبے منظوری کیلئے پیش کئے گئے ان میں توانائی سے متعلق 20,194.856 ملین، آبی وسائل سے متعلق 7,233.251 ملین ، ماحولیات سے متعلق 3,923.935 ملین اور ٹرانسپورٹ و مواصلات سے متعلق 1,059,357.881 ملین روپے لاگت کے منصوبے شامل ہیں۔اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 220.012 ملین روپے، سائنس و ٹیکنالوجی 5,631.338 اور صحت سے متعلق 2,987.525 ملین روپے لاگت کے منصوبے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :